02:17 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

معروف ننھے سٹار عمر شاہ کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی

معروف ننھے سٹار عمر شاہ کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: سوشل میڈیا اور ٹی وی پروگرامز میں شریک ننھے میزبان عمر شاہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عمر شاہ نے اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ متعدد ٹی وی شوز، بشمول رمضان ٹرانسمیشنز اور گیم شوز میں شمولیت سے شہرت حاصل کی۔ دونوں بھائی سوشل میڈیا پر بھی باقاعدگی سے ویڈیوز بناتے اور شیئر کرتے تھے اور عوام میں کافی مقبولیت رکھتے تھے۔

15 ستمبر کو احمد شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر دی، جس کے بعد معروف میزبان وسیم بادامی اور فہد مصطفیٰ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی اس کی تصدیق کی۔

وسیم بادامی کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ عمر کو الٹی آئی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے ان کا آکسیجن سسٹم متاثر ہوا اور بالآخر انہیں کارڈیک اریسٹ ہوا، جو ان کی موت کا سبب بنا۔

عمر شاہ کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا صارفین میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ اداکاروں، میزبانوں اور مداحوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ننھے اسٹار کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION